کسی کٹھ پتلی کو کشمیرکی آزادی کا سوداکرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول بھٹو – ایکسپریس اردو

0
23

آزاد کشمیر کے الیکشن سے پہلے عمران خان کو گھر بھیج دیں گے، چیئرمین پیپلزپارٹی۔ فوٹو : فائل

مظفرآ باد: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کسی کٹھ پتلی کو کشمیرکی آزادی کا سوداکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مظفر آباد میں پی ڈی ایم کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم کی نشست پر ایک کٹھ پتلی ہے تاہم کسی کٹھ پتلی کو کشمیرکی آزادی کا سوداکرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سلیکٹڈ وزیراعظم مودی کو جواب نہیں دے سکتے، موجودہ وزیراعظم کے دور میں مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ ہوا، حکومت مشرف فارمولہ پر چل رہی ہے تاہم آزاد کشمیر کے الیکشن سے پہلے عمران خان کو گھر بھیج دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین حملہ ہوا لیکن وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کہا میں کیا کروں، مودی کو فاشسٹ کہتے ہیں اور ان کے الیکشن جیتنے کی دعا بھی کرتے ہیں، اگر کوئی ایک پیج پر ہے تو وہ مودی اور عمران خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور پورے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ہے تاہم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں