کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کا حمایت یافتہ دہشت گرد گرفتار – ایکسپریس اردو

0
6

گرفتار دہشت گرد علیحدگی پسند تحریک کا سرگرم کارکن ہے، پولیس فوٹو: فائل

 کراچی: پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی کا حمایت یافتہ خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کی اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے شخص کا نام منصور عرف انیل ہے، اس نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کررکھی ہے اور اس کا تعلق علیحدگی پسند تحریک سے ہے، منصور سی پیک منصوبوں، حساس تنصیبات اور گیس پائپ لائن پر حملوں سمیت دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔ اس کے علاوہ ملزم حساس تنصیبات کی ریکی اور دھماکا خیزمواد کی ترسیل بھی کرتا تھا، گرفتار ملزم سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، بارودی سرنگ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

 



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں