پاکستان تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہا ہے، مریم نواز – ایکسپریس اردو

0
27

اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان تابعداری، تاریخی نااہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہا ہے، اناڑیوں کے کھیل تماشے کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے دنیا بھر میں پی آئی اے کے پائلٹس کو رسوا کروایا،  اور اب ائیرلائن کو اس مقام پر لے آئے ہیں، پاکستان نے ایسے دن کبھی نہیں دیکھے۔

مریم نواز نے ایک خبر بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا ہے۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں