پاکستان اوردیگرممالک کے درمیان ایئرسروسزایگریمنٹ؛ تین رکنی کمیٹی تشکیل – ایکسپریس اردو

0
25

پاکستان اور دیگر ممالک کے درمیان فضائی سروسز معاہدوں کے ازسرنو جائزے کے لئے ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب کرلیا: فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان اوردیگرممالک کے درمیان ایئرسروسزایگریمنٹ کے معاملے سے متعلق ایئرسروسزایگریمنٹ کے ازسرنو جائزہ کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر، ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ اور سینئرجوائینٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویثرن کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔کمیٹی اے ایس اے کا ازسرنوع جائزہ لے گی۔

پی آئی اے سمیت پاکستانی نجی ائیر لائنزسے مشاور ت کی جائے گی۔ پاکستان اوردیگر ممالک کے درمیان فضائی سروسز معاہدوں کے ازسرنو جائزے کے لئے ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب کرلیا۔ 20 جنوری کو ایوی ایشن ڈویژن اسلام آباد میں اجلاس میں پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر، ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ شریک ہوں گے۔

اجلاس میں پی آئی اے کے مستقبل میں بیرون ملک آپریشنزکی توسیع، فریکوئنسی اورروٹس کا معاملہ بھی زیرغورہوگا۔ دیگر ممالک سے کئے گئے معاہدوں اور ایم اویوز میں درکار ترامیم بھی زیر غور ہوں گی جبکہ معاہدوں اور ایم اویوز میں درج ٹریفک رائٹس پر پی آئی اے کو درکار نظر ثانی بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں