وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں اضافہ کردیا – ایکسپریس اردو

0
24

قومی بچت کی اسکیموں میں شرح منافع میں اضافے کا اطلاق 21 جنوری سے ہوگا۔ (فوتو، فائل)

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں  اضافہ کردیا ہے

اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن بینیفٹ اکاونٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 860 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 940روپے کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ پر ہر چھ ماہ بعد 3900 روپے ملیں گے اورڈیفینس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر دس سال بعد دو لاکھ چھیالیس ہزارروپے ملیں گے جبکہ سیونگ اکاونٹ پر شرح منافع تبدیل نہیں کی گئی ہے۔ قومی بچت کی اسکیموں میں اوسطاً 0.97 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ قومی بچت اسکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اطلاق آج 21جنوری سے ہو گا۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں