لاہور جلسے کے لیے جانے والے (ن) لیگی قافلے کی گاڑیوں کو حادثہ – ایکسپریس اردو

0
93

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تمام کارکنان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان (ن) لیگ۔ فوٹو:فائل

پشاور: لاہور جلسے کے لیے جانے والے (ن) لیگی قافلے کی  6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا سے لاہور جلسے کے لیے جانے والے مسلم لیگ (ن) کے قافلے کی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں، جس میں متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔

ترجمان اختیار ولی کے مطابق حادثہ چارسدہ اور مردان کے درمیان پیش آیا جہاں لیگی قافلے کی 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں تمام کارکنان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں