قبروں میں چھپائی گئی 17کلو گرام منشیات برآمد – ایکسپریس اردو

0
39

منشیات اسمگلنگ کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی، ترجمان اے این ایف (فوٹو: فائل)

 کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی کے دوران 17 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر میوہ شاہ قبرستان شیرشاہ میں کارروائی کی گئی جس کے دوران قبروں میں چھپائی گئی 17 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق سہراب گوٹھ میں کی جانے والی دوسری کارروائی کے دوران 3 کلو افیون قبضے میں لے لی گئی، جس کے دوران زین الدین نامی ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی جب کہ منشیات اسمگلنگ کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں