سانحہ 12 مئی؛ گواہ نے متحدہ لندن کے دو کارکنوں کو شناخت کرلیا – ایکسپریس اردو

0
75

دونوں ملزمان نے ایئر پورٹ کے علاقے میں شہریوں پر فائرنگ کی، گواہ کا عدالت میں بیان ریکارڈ (فوٹو : فائل)

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات کے اہم گواہ نے ایم کیو ایم لندن کے 2 کارکنان کو شناخت کرلیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پولیس کے اہم گواہ نے ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنان کو شناخت کرلیا۔

سابق مئیر کراچی وسیم اختر اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ گواہ اے سی ایل سی کے ایس آئی جاوید ابڑو نے 2 ملزمان کو شناخت کرلیا اور کہا کہ کمرہ عدالت میں موجود سلمان اور ناصر نے ایئر پورٹ کے علاقے میں شہریوں پر فائرنگ کی۔ عدالت نے گواہ کا بیان قلم بند کرنے کے بعد سماعت ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 12 مئی 2007ء کو ملزمان نے ایم کیو ایم بانی کی ایماء پر شہر میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کیا، 2016ء میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اگست 2016ء میں ملزمان نے اپنا اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا، ملزمان نے اپنے اقبالی بیان میں قبول کیا کہ انھوں نے ایم کیو ایم بانی اور اس وقت کی اعلی قیادت پر شہر میں قتل و غارت کی۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں