دنیا کی کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کی 9 ویں برسی – ایکسپریس اردو

0
7

ارفع کریم نے 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفیشنل ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا . فوٹو : فائل

 لاہور: کم عمری میں پاکستان کی پہچان بننے والی کم عمرترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔

کمپیوٹرکے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنےوالی ارفع کریم 2 فروری 1995 کو فیصل آبادمیں پیداہوئیں اورصرف 9 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل بن گئیں۔

ارفع کریم کی قابلیت کو سراہتے ہوئےفاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اورصدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگراعزازات سے نوازاگیا۔

2005 میں مائیکرو سافٹ کےبانی بل گیٹس نےارفع کریم سےخصوصی ملاقات کی اور انھیں سند عطا کی۔

2006 میں مائیکرو سافٹ نے بار سلونا میں ہونےوالی تکنیکی ڈیولپرز کانفرنس میں پورے پاکستان سےصرف ارفع کریم کو مد عو کیا۔ انہوں نےدبئی کےفلائنگ کلب میں صرف 10 سال کی عمر میں ایک طیارہ اڑایا اور طیارہ اڑانے کاسرٹیفیکٹ بھی حاصل کیا۔

ارفع کریم کو22 دسمبر2011 کو مرگی کے دورے کے بعدلاہورکےمقامی اسپتال میں منتقل کیاگیاجہاں وہ کچھ روز کومے میں رہنے کےبعد 14جنوری 2012 کوخالق حقیقی سےجا ملیں۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں