خاندانی کرپشن کے بچاؤکی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہورہی ہے، شہبازگل – ایکسپریس اردو

0
9

آج گوجرانوالہ کے جلسہ میں حکومت جلسہ گاہ میں آنے والے افراد کوپینے کا صاف پانی، ماسک اورہینڈ سینیٹائزرمہیا کرے گی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ خاندانی کرپشن کے بچاؤکی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہورہی ہے۔

معاون خصوصی شہبازگل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج گوجرانوالہ کے جلسہ میں حکومت جلسہ گاہ میں آنے والے افراد کوپینے کا صاف پانی، ماسک اورہینڈ سینیٹائزرمہیا کرے گی۔

ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے۔ ہرحال میں اپنے عوام کی سہولت اورکورونا سے حفاظت کے اقدامات کریں گے۔ خاندانی کرپشن کے بچاؤ کی کوشش میں معصوم عوام استعمال ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن پی ڈی ایم کا آج گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پہلا جلسہ ہوگا جس کی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔




Source by Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں