جماعت اسلامی کا پی ڈی ایم جلسے میں ان کا جھنڈا آویزاں کرنے پر احتجاج – ایکسپریس اردو

0
11

پی ڈی ایم کی قیادت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی ۔ فوٹو : ایکسپریس

پی ڈی ایم کے پشاور کے جلسے کی تشہیری بورڈز پر جماعت اسلامی کا جھنڈا آویزاں کردیا گیا جس پر جے آئی نے واضع کیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہے اور ان کا جھنڈا لگانا بددیانتی ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پشاور میں پنڈال سجایا اور اس جلسے کے تشہیری بورڈ پر جہاں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جھنڈے بنائے گئے ہیں وہیں جماعت اسلامی کا جھنڈا بھی لگایا گیا۔

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم میں شامل نہیں ہے اور جماعت اسلامی کا جھنڈا لگانا نامناسب رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی الگ سے اپنے جلسے کررہی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے خیرمقدمی بورڈز پر جماعت اسلامی کا جھنڈا لگانا غلطی ہوسکتی ہے، پی ڈی ایم کی قیادت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں