حادثے میں مشتاق علی بھٹو کی بھابھی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، خاندانی ذرائع۔۔ فوٹو: فائل
کراچی: جامشورو کے قریب ہونے والے ٹریف حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے جامشورو جاتے ہوئے کار حدثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار ہونے والی گاڑی میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے کراچی کے اسسٹنٹ مشتاق علی بھٹو کی فیملی تھی، اور حادثے میں مشتاق علی بھٹو کی بھابھی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔