بوسنیا ہرزیگو وینا کے صدر 21 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے – ایکسپریس اردو

0
6

وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے . فوٹو : فائل

بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر اور چیئر مین آف پریئڈ نسی ملورڈ ڈوڈک 21 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا بوسنیائی وفد بھی ہوگا۔

بوسنیا کے صدر ملورڈ ڈوڈک وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں پاک بوسنیا تعلقات میں بہتری، دفاعی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ میں اپنی ملاقاتوں میں بوسنیائی وفد بوسنیا ہرزیگووینا میں غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کے معاملے پر بھی بات چیت کرے گا۔

19 اکتوبر کو افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پاکستان پہنچیں گے، صدر مملکت، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت سیاسی  و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں افغان امن عمل پاک افغان تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں