بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں 7 اہلکار شہید – ایکسپریس اردو

0
68

بزدلانہ کارروائی کرنے والے دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن تباہ  کرنے نہیں دیں گے، ترجمان پاک فوج

ہرنائی: دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر گزشتہ رات حملہ کیا گیا جس کے بعد دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 7 جوان شہید ہوگئے۔

دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، عبدالوکیل ، سپاہی شیر زمان، جمال ، عبدالرؤف اور فقیر محمد شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں جب  کہ دہشت گردوں کو فرار سے روکنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ریاست مخالف قوتوں کی پشت پناہی سے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے یہ بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں تاہم دہشت گردوں کو بلوچستان میں سخت کوششوں کے بعد حاصل کئے گئے امن کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے اور  سکیورٹی فورسز دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں