بلاول لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا نہ کریں، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان – ایکسپریس اردو

0
47

سیاستدان من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں، راجا شہباز۔ فوٹو : فائل

گلگلت بلتستان: چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا نہ کریں۔

پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز کا کہنا تھا کہ سیاستدان من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانے سے گریز کریں، جی بی کے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لہذا قوانین سے ہٹ کر کوئی چیز ہوئی ہے تو ثبوت دیں، الزامات لگانے والوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گورنر کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر اگست 2019 کی ہے، بلاول بھٹو کو چھوٹی باتیں زیب نہیں دیتیں، بلاول بھٹو لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا نہ کریں، ٹربیونل بنا دیا ہے، جس کو شکایت ہے وہاں جائے۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں