بلاول بھٹو زرداری کی اخترمینگل سے ملاقات؛ پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال – ایکسپریس اردو

0
135

بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے بلوچ عوام کا حق ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی ۔ فوٹو : فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی این پی سربراہ اخترمینگل سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم تحریک اور ملکی  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی محرومیاں دور کئے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں، بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے بلوچ عوام کا حق ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کا آغاز کیا۔

چئیرمین پیپلز پارٹی نے سردار اختر مینگل کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں