بائیڈن کے ساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ  دینے کا منتظرہوں، وزیراعظم – ایکسپریس اردو

0
28

خطے اور دنیا کے امن کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں، عمران خان . (فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بائیڈن کے ساتھ ملکر پاک امریکا تعلقات کو فروغ  دینے کا منتظرہوں۔

وزیراعظم عمران خان  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جو بائیڈن کو امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  امریکا کے ساتھ تجارت، معیشت اور  ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے پر کام  کرنے کا خواہش مندہوں، خطے اور دنیا کے امن کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں