ایل او سی کی شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ – ایکسپریس اردو

0
61

بھارتی گولہ باری سے سرحدی علاقے پتنی تھب میں متعدد مویشی اور املاک کو نقصان پہنچا، مقامی ذرائع۔ فوٹو: فائل

 مظفر آباد: برنالہ چھمب سیکٹر کے مختلف سرحدی دیہاتوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے متعدد مویشی اور ملاک کو نقصان پہنچا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے برنالہ چھمب سیکٹر کے مختلف سرحدی دیہاتوں پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی گولہ باری سے سرحدی علاقے پتنی تھب میں متعدد مویشی اور املاک کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے دشمن کو مؤثر جوابی کارروائی کی جارہی ہے، جب کہ اسپتال کا عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، اور انتظامیہ کو بھی چوکس رہنے کا کہا گیا ہے۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں