اپوزیشن ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان      – ایکسپریس اردو

0
6

یہ وقت ملک اور قوم کو مزید آزمائش میں ڈالنے کا نہیں، جام کمال خان . (فوٹو، فائل)

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہےکہ اپوزیشن ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی اداروں کے خلاف تقریر نہ تو نادانی ہے اور نہ محض کوئی اتفاق ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں اشتعال کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے، یہ وقت ملک اور قوم کو مزید آزمائش میں ڈالنے کا نہیں، دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، قوم کو اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے۔



Source   by   Express News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں